منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان فواد چوہدری کے وزیر اطلاعات بننے پر ان کے خلاف پھٹ پڑیں

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہے تھے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش پوری ہوگئی اور وہ وزیر اطلاعات کے منصب پر واپس آگئے۔ ان کا مزید

کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر نہیں چلنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسی وزیر اطلاعات کے علاوہ کوئی اور بیان کرنا شروع کر دیں تو وزارت اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور شبلی فراز کو وزارت سے ٹکرانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ فواد چوہدری میں وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آ گئی ہے کہ وہ حکومت کا موقف سے انداز میں پیش کریں۔  وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصو صی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران سے ذاتی ملازم کا کام لینے والوں کو اداروں اور افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہو رہا، ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، حکومت افسران کے تحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہے، شرپسند عناصر کے ذریعے ڈرانے، دھمکانے نقصان پہنچانے کی پالیسی کرپٹ غنڈہ لیگ کے چہرے کا وہ بدنما دھبہ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکتے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں، اب وقت بدل چکا ہے، شرپسند ن لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب چکا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…