بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمیت خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے 3 ارکان مستعفی ہو گئے

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کے کابینہ کے تین ارکان مستعفی ہوگئے، مشیر توانائی حمایت اللہ،مشیرسائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش اور معاون خصوصی ایکسائز غزن جمال نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، دونوں ارکان نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ محمود خان کو بجھوادیئے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور

معاون خصوصی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر ضیا اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو بھیج دیاہے، ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضیا اللہ بنگش کے استعفے کی کوئی اور وجوہات نہیں، انہوں نے اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجوہات بتائی ہیں۔وزیراعلی کے مشیربرائے انرجی حمایت اللہ اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیدغازی غزن جمال بھی مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال تک وزیراعلی کی قیادت میں محکمہ ایکسائز میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن معاملات اب بس سے باہرہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی اپنی ٹیم کے ان ارکان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ خیبرپختونخوا کے کابینہ کے تین ارکان مستعفی ہوگئے، مشیر توانائی حمایت اللہ،مشیرسائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش اور معاون خصوصی ایکسائز غزن جمال نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، دونوں ارکان نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ محمود خان کو بجھوادیئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…