جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

datetime 17  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد،لاہور (این این آئی، آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی جس پر عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔رجسٹرار ہائی کورٹ

نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ساہووال رینٹل پاور اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں، اور عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔دوسری جانب لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکائونٹس کے مقدمہ میں سابق وزیر جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کردی۔ ہفتہ کے روز عدالتی سماعت پر عبوری ضمانت میں توسیع ختم ہونے پرجہانگیر ترین اور علی ترین اپنے وکلا کے ہمراہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کیلئے فریقین

کے وکلا کو طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا کہ مزید سماعت بینکنگ کورٹ میں ہونی ہے یا سیشن کورٹ میں سماعت کیلئے کیس بھیجنا ہے۔دوران سماعت جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں ملزمان ایف آئی اے

کے پاس شامل تفتیش ہوئے ہیں اور تفتیشی عمل میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ایف آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے ملازمین کے اکا ئونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے اس بابت بھی تفتیش کر رہے ہیں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت

کے دائرہ اختیار پر اعتراض عائد کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت میں موجودہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جس پر بینکنگ عدالت کے فاضل جج نے آئندہ سماعت پر عدالتی دائرہ اختیار پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 03 مئی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…