پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمن سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رابطے باتوں کومنظر عام پر کیوں نہیں لایا جارہا؟پتہ چل گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورپی ڈی ایم کو خیر باد کہنے والی دونوں جما عتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان غیرا علا نیہ رابطے موجود ہیں لیکن فی الوقت ایک حکمت عملی کے تحت انہیں منظر عام پر نہیں لایا جا رہا ۔جبکہ

مذکورہ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی نا صحا نہ پریس کانفرنس میں ان کے ان ریمارکس پر جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی کا نام لیئے بغیر یہ کہا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ وہ باپ کو باپ بنا ئیں گے ناپسندیدگی سے دیکھا گیا ہے اور پیپلز پارٹی میں اس حوالے سے خاصی ناراضی کا اظہار بھی ہوا ۔گو کے مرکزی قیادت کی جانب سے اس ضمن میں مصلحتا ً رد عمل سامنے نہیں آیا ،تاہم مرکزی رہنما ئوں جن میں راجہ پرویز اشرف ،قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈ ی سمیت کی وساطت سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے جذبات پی ڈی ایم کے صدر تک پہنچا دیئے۔گو کہ ماہ رمضان میں فریقین کی جانب سے خاموشی رہے گی لیکن بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فوری طور پر نہ سہی لیکن جلد یا بدیر پی ڈی ایم کی قیادت کے منصب پر دسترس حا صل کرنے کی کوششیں سامنے آ جا ئیں گی ۔کیونکہ بلاول بھٹو ایک سے زیادہ مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم کی تشکیل اس آل پارٹیز کانفرنس میں ہوئی تھی جس کی میزبان پاکستان پیپلز پارٹی تھی ،اس لیے پی

ڈی ایم کی قیادت کا حق ان کی جما عت کا ہے۔پھر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی رمضان المبارک میں بھی حکومت کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی اور یہ تحریک پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہی چلائی جائے گی۔ جبکہ دوسری طرف مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی پی پی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپسی کا مشورہ دے کر انہوں نے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ پی ڈی ایم کے صدر کی حیثیت سے وہ بھی حکومت کے خلاف تحریک جاری رکھیں گے ۔ تاہم عید کے بعد اس حوالے سے یہ پہلو بھی زیر بحث آسکتا ہے کہ اے پی سی میں یہ بھی طے ہوا تھا کہ پی ڈی ایم میں مرکزی

عہدے با لخصوص صدر کامنصب صرف ایک شخصیت کے پاس نہیں بلکہ تین یا چھ ماہ بعد دوسری جما عتوں کے قائدین کو بھی باری باری یہ منصب دیا جا ئے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…