پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ سول اور عسکری قیادت کے مابین ہونے والی یہ اہم ملاقات کافی دیر تک جاری رہی ، جس میں ملکی سلامتی کے امور ، سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی اس اہم ملاقات میں زیر بحث آئے۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حالات خراب والی جگہ موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جاری مظاہروں کے باعث جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں احتجاج سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…