ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ صاف پانی کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کے منشور میں شامل ہے۔آج الحمدللہ گورنر پنجاب کی زیرقیادت صاف پانی کا خواب پورا ہو رہا ہے۔نکاسی اور فراہمی آب

سیاستدانوں کیلئے چیلنج ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں۔وزیراعظم کے نظریے کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں آب پانی اتھارٹی کے زیراہتمام صاف پانی کی فراہمی کی تقریب کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔پینے کا صاف پانی بہت سی بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتاہے۔معاون خصوصی نے پارٹی کے اندر گلے شکووں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گورنر پنجاب کے پاس ہر زخم کا علاج ہے۔ توقع کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کروہ ہر کارکن کا گلہ شکوہ دور کریں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کے گلدستے میں بہت سے پھول ہیں۔بکھرے ہوئے گلدستے کی خوشبو ختم ہوجاتی ہے۔گلے شکوے اور تحفظات کو گورنر کی قیادت میں دور ہونا چاہیے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے۔قانون اس وقت بالاتر ہو گا جب یہ سب کیلئے برابر ہوگا۔ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پی

ڈی ایم کا کرچی کرچی بیانیہ عوام کے ہاتھوں تہس نہس ہوچکا ہے۔کچھ لوگوں نے پی ڈی ایم کا بیانیہ لانگ مارچ تک زندہ رکھنے کی کوشش کی۔ بلاول بھٹو نے کل شوکاز نہیں پھاڑا، پی ڈی ایم کا گریبان پھاڑا ہے۔ن لیگ کے پیٹ پھاڑنے کے اعلانات پر تو کچھ نہ ہوا لیکن بلاول نے شوکاز پھاڑ کر پیغام دے دیاکہ لائی بے قدراں نال یاری، ٹوٹ

گئی تڑک کرکے۔ یہ تو ہونا ہی تھا۔میرا پہلے دن سے یہ مؤقف تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی استعفے نہیں دے گی۔مرسوں مرسوں سندھ سے استعفے نہ ڈیسوں۔ سندھ حکومت پی پی پی کیلئے آکسیجن کا سلنڈر ہے اور اسمبلیوں سے استعفے دے کر اور سندھ حکومت لاتعلقی اختیارکرکے پیپلزپارٹی کبھی اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں مارے گی۔پیپلزپارٹی کی سیاست کا سارا محور و مرکز سندھ حکومت سے جڑا ہے۔پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے۔یہی ہونا تھا، دیر سے ہوا لیکن درست ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…