ن لیگی رہنما نوشین افتخار کا علی اسجد کے گھر مٹھائی لے جانے کا اعلان

  اتوار‬‮ 11 اپریل‬‮ 2021  |  18:36

لاہور(آن لائن )این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ ن کی اْمیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی ا?ئی اْمیدوار علی اسجد ملہی کی مبارکباد پر اْن کے گھر مٹھائی لیکر جائیں گی۔ آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد، میں نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔نوشین افتخار نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے پْرعزم ہوں۔اْنہوں نے پی ٹی آئی اْمیدوار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علی اسجد ملہی کو پیغام ہے اقتدار کی لالچ

میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے۔ نوشین افتخار نے مزید کہا کہ میری یہی خواہش تھی الیکشن اسی طرح پْرامن ہوتا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئیں۔ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، جبکہ تحریک لبیک کیحاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

زیرو پوائنٹ

درمیان

یہ ایک ڈاکٹر کی کہانی ہے‘ ڈاکٹر صاحب اس وقت آسٹریلیا میں ہیں اور یہ وہاں ایسی شان دار زندگی گزار رہے ہیں جس کا ان کے کسی کلاس فیلو نے خواب تک نہیں دیکھا تھا‘ ہم سب لوگ زندگی میں ٹاپ کرنا چاہتے ہیں‘ ہم ہر کلاس میں اول آنا چاہتے ہیں‘ ہم بازار کا مہنگا ترین لباس خریدنا ....مزید پڑھئے‎