بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

جہانگیرترین کو کوئی فراڈیہ کہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا رانا ثناء اللہ کا جہانگیر ترین کی حمایت میں بڑا بیان آگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سابق صوبائی وزیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو کوئی فراڈیہ کہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، جہانگیرترین کیخلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی اس کا چینی کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیرترین کے ساتھ ہم نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین یا کس کو پارٹی میں شامل کرنا ہے یا نہیں، یہ پارٹی فیصلہ کرے گی، ابھی ایک آدمی نے کسی جماعت میں شامل ہونے کی بات ہی نہیں کی تو میں کیسے اس پر تبصرہ کرسکتا ہوں،؟ انہوں نے کہا کہ جب شریف فیملی کی کاروباری ٹرانزیکشن کو منی لانڈرنگ بنایا جارہا تھا، ہم اس وقت بھی کہتے تھے یہ غلط ہے، آج اگر جہانگیرترین کو کہیں کہ وہ فراڈیہ ہے ،اس نے فراڈ کیا ہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، اگر جہانگیرترین نے چینی کی قیمتیں بڑھائی ہیں تو اس کو اس کیس میں پکڑیں اور چینی کی قیمتیں کم کروائیں۔اس کوکسی اور کیس میں پکڑا گیا ہے، جو ایف آئی آر درج کی گئی اس کا چینی کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم نے جہانگیرترین سے رابطہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، نہ ہی انہوں نے کوشش کی ہے۔ جب گیلانی الیکشن لڑ رہا تھا تو اس میں ترین کا کوئی تعلق نہیں تھا ، پی ٹی آئی کے 50 فیصد لوگوں نے رابطہ کیا تھا، وہ استعفے دینے کو اور الیکشن لڑنے کو تیار ہیں، اگر مسلم

لیگ ن ان کو ٹکٹ دینے کی حامی بھر لے۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ جہانگیر ترین کو چھوڑ کر چینی بحران کی تحقیقات کی جائیں۔ مگر یہ گھر کی لڑائی ہے گھر میں ہی حل ہوجائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی

ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک کو بے مثال ترقی ،عوام کو روز گار ،مفت دوائیں،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیتے ہیں جسکے اثرات ڈسکہ الیکشن کی صور ت میں نظر آرہے ہیں ۔

اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سمجھ گئی ہے کہ صرف مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف ہی عوام کو ریلف دے سکتے ہیں اور اِس مافیا سے ملک کو بچا سکتے ہیں ،ڈسکہ کے عوام زندہ باد جنہوں نے قائد محمد نوازشریف اور

شہباز شریف سے اپنی بے مثال محبت، وابستگی اور مسلم لیگ (ن) کی فتح پر مہر لگائی ہے، عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیتے ہیں کیونکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اس وطن کی مٹی اور عوام سے پیار کیا ہے ،مسلم لیگ( ن) نے دیانتداری سے عوام کی خدمت کی اور پاکستان کو روشن بنانے کے لئے دن رات کام کیا، اس لئے انہیں ووٹ ملا،نوازشریف اور شہباز شریف نے ملک کو بے مثال ترقی ،عوام کو روزگار ، مفت دوائی ،روشنی دی اور دہشت گردی ختم کی ، اس لئے عوام نے شیر پر ڈھپہ لگایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…