ہوس نے خون بھی سفید کردیا، ماموں نے اپنی بھانجی کی عزت لوٹ لی

8  اپریل‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )ماموں نے اپنی بھانجی کو ورغلا کر اس کی عزت لوٹ لی اورزد و کوب بھی کیا ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ محلہ وریام نگر گلی نمبر 3ماموں نے اپنی بھانجی کو ورغلا کراسے برے سلوک کا نشانہ بنایا اور زد و کوب بھی کیا، ریسکیو 1122نے اطلاع ملتے ہی بروقت موقع نہیں پہنچ کر مضروبہ (ج)کو طبی امداد

دینے کیلئے سول ہسپتال جڑانوالہ شفٹ کر دیا۔دوسری جانب جڑانوالہ پرائیویٹ علی جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جگہ نان کوالیفائیڈ عملہ کے تجربوں سے خاتون موت کی وادی میں چلی گئی، ورثاء کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف روڈ بلاک کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ، ڈاکٹر کمرے میں ہمارے سامنے باہر چلے گئے 4نامعلوم افراد میری ہمشیرہ کا آپریشن کرتے ہوئے رات گئے تک ہمیں تسلیاں دیتے رہے حالت غیر ہونے پر بہن انتقال کر گئی، کاروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق عدیل یوسف 127گ ب گلی نمبر 6نے پولیس تھانہ سٹی کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی ہمشیرہ فائزہ کنول کو ڈلیوری کے لیے علی جنرل ہسپتال واقع فیصل آباد روڈ پر لے کر آیا جہاں پر ڈاکٹر مہوش نے ہمیں آپریشن کے لیے 20ہزار روپے کاؤنٹر پر جمع کروانے کے لیے کہا اسی دوران 4افراد جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں میری ہمشیرہ کا آپریشن کرنے کے لیے آپریشن تھیٹر میں چلے گئے اور ہمیں تسلیاں دینے لگے کہ ہماری ساری عمر اسی کام میں گزر گئی ہے ہم آپریشن تسلی بخش کر یں گے۔ بعد ازاں میری بہن فائزہ کنول کی حالت غیر ہوگئی اورمذکورہ بالا الزام علیہان ایمبولینس لے کر ہمیں الائیڈ ہسپتال لے گئے جہاں پر میری ہمشیرہ کی موت واقع ہو گئی، درخواست گزار نے ڈاکٹر اسرار احمد، لیڈی ڈاکٹر طاہرہ اسرار، ڈاکٹر مہوش و 4کس نامعلوم کے خلاف کارروائی کی درخواست گزار دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…