جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں مرد ووٹروں کی تعداد خواتین ووٹرز سے زیادہ ہے ،اعدادو شمار جاری

datetime 7  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی ) پاکستان میں مرد ووٹروں کی تعداد خواتین ووٹرز سے زیادہ ہے، ملک میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11کروڑ 80لاکھ سے زائد ہیں، مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35، خواتین کی تعداد 5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ  24 ہزار 6 سو 97 ہے۔اسلام آباد میں بھی مرد ووٹرز کی تعداد

خواتین سے 48ہزار زیادہ ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 70  لاکھ 1 ہزار26،  خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ  21 ہزار2 سو 57۔سندھ  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91،  خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ  45 ہزار 5 سو 95۔خیبر پختوانخواہ  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ  61 ہزار 4 سو 14۔بلوچستان  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56، خواتین رائے دہندگان کی تعداد  21    لاکھ   5  ہزار  3 سو  ایک  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 49 لاکھ  19 ہزار 4 سو 57۔اسلام آباد  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 8 لاکھ  76 ہزار 9 سو 74 اور پاکستان میں مجموعی طور پر مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ  24 ہزار 6 سو 97۔ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…