جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی وزیر اعظم سواتی کا ریلوے کے ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

سکھر(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پاکستان ریلوے کا قانون تبدیل کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سکھرمیں چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات اور سلیپر فیکٹری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے قانون کو بدل کر مزید بہتر بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے

ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی ختم کردوں گا مگر ان کو حلال کی کمائی کرنے کے لیے مواقع فراہم کروں گا۔وزیر ریلوے نے دریائے سندھ پر قائم تاریخی لیسنڈاوں پل سکھر کی ضلعی حکومت کے حوالے کرنے کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو بزنس ماڈل کے طور پر چلایا جائے گا فریٹ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہمارا مستقبل ہے جس میں سکھر اہم کردار ادا کرسکتا ہے مگر یہاں کا ٹریک بہت کمزور اور خطرناک ہے جس کی بحالی کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ریلوے کو اسٹیل مل کی طرح کا ادارہ نہیں بناسکتا کیونکہ اگر ریلوے بہتر ہوجائے تو وہ ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرسکتاہے.انہوں نے اس موقع پر کورونا کے دوران ٹرینوں کو بند کرنے سے بھی یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کو بند نہیں کیا جائے گا یہ غریب کی سواری ہے اور اس کی بندش سے غریب پریشان ہوگاتاہم ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی سیفٹی پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا ہم اس کی آمدنی میں بھی اضا فہ کرنا اور مسافروں کی جانوں کو بھی تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں میرے نزدیک کوئی حادثہ چھوٹا نہیں ہوتا۔اعظم سواتی نے کہا کہ سکھر ڈویژن میں گزشتہ دنوں پیش آنے والا کراچی ایکسپریس کا حادثہ بھی بہت بڑا حا دثہ تھا جس میں میرے ملک کی ایک خاتوں جاں بحق ہوئی اور کئی افراد زخمی ہوئے اس حادثے پر اب تک 8 افسران کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے اور دیگر 8 افسران کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ لیسنڈاؤں پل کو ضلعی حکومت کے حوالے کرنے کیحوالے سے سندھ کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچتے ہی سکھرکے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھوں گا کہ وہ اس پل کو تحویل میں لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کی میرے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے ریلوے کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیا جائے گا، افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں میں جلد ان کو تقرری و تبادلوں کے حوالے سے آزاد کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…