اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

صوبہ جنوبی پنجاب کے معاملے پر حکومت نے بڑا یوٹرن لیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے معاملے پر حکومت نے بڑا یوٹرن لیا ہے ، حکومت کو ڈیلی ویجز کے لوگ نہیں چلا سکتے، صرف جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کے

علاوہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں،پاکستان میں جہاں بھی صوبوں کی ڈیمانڈ ہے اس کو اسمبلیوں میں لائیں،آئینی ترامیم کیلئے بحث و مباحثہ ضروری ہے،سینٹ میں فرینڈلی نہیں حقیقی اپوزیشن ملے گی ۔ پیر کو یہاں مریم اور نگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صوبہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کی قراردادیں منظور ہیں،صوبہ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگایا گیا مگر سیکرٹریٹ بنایا گیا،سیکرٹریٹ بنا دیا گیا مگر اختیارات نہ دئیے گئے،مارچ میں نوٹیفکیشن جاری کر کے جو تھوڑے سے اختیارات دیے گئے وہ بھی واپس لے لیے گئے،اب گورنر صاحب نے اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا۔ انہوںنے کہاکہ آج اس حکومت نے بڑا یوٹرن لیا،ان کی یوٹرن کی صلاحیت بڑھتی جا رہی ہے،یہ معاملہ معمولی نہیں تھا صوبہ جنوبی پنجاب کا دعویٰ تھا۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب سے کھیلی گئی سرکس اس حکومت کی کامیابی ہے انہوںنے کہاکہ مسلط کی گئی حکومتیں عوام کو کچھ نہیں دیتیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو ڈیلی ویجز کے لوگ نہیں چلا سکتے،حکومتیں روز پالیسی نہیں بدلتے،یہ حکومت ان لوگوں سے سنجیدہ نہیں ہے،کہا تھا کہ صوبہ بنانا ہے تو بل قانون میں لے آئیں۔ انہوںنے کہاکہ بزدار کی حکومت عمران خان چلاتے ہیں،صرف جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کے علاوہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں،پنجاب اسمبلی

میں قراردادیں موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جتنا کام شہباز شریف صاحب کی حکومت نے کیا اس کی مثال پاکستان میں نہیں ہے،بردار صاحب اس کا دسواں حصہ بھی کامیابی حاصل کر لیں مان لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جہاں بھی صوبوں کی ڈیمانڈ ہے اس کو اسمبلیوں میں لائیں،ان آئینی ترامیم کے لیے بحث و مباحثہ ضروری ہے۔ انہوں نے

کہاکہ فرینڈلی اپوزیشن نہیں چاہیے حقیقی اپوزیشن چاہیے ،حقیقی اپوزیشن سینیٹ میں ملے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں ،حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ہیں ،اگر وہاں بھی حکومتی ارکان پکڑ کر لے آئیں تو پھر کام ہوجائیگا ،پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں پانچ سیٹیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے فیصلوں کو توڑا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…