جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل ، تحریک انصاف کے 2 ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل میں پیش رفت ، الیکشن کمیشن نے ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن آ ف پاکستان (ای سی پی) نے علی حیدر گیلانی کی ووٹ کینسل کرنے کی ویڈیو میں نظر آ نے والے

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کیے۔الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے جوابات کی نقول پی ٹی آ ئی کو بھجوا دی۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے اور جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات غیر سنجیدہ ہیں۔ درخواست میں یوسف رضا گیلانی نے فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کو عادی درخواست گزار قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخوست گزار میڈیا میں مشہوری کیلئے کمیشن کے خلاف بھی بیانات دیتے ہیں، جن ویڈیوز کی بنیاد پر کیس کیا گیا وہ غیر تصدیق شدہ ہیں، الیکشن کمیشن شواہد ریکارڈ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی براہ راست الزام نہیں ہے۔تحریری جواب میں مزید کہنا تھا کہ جعلی ویڈیو کو نشر کرنا انتخابی عمل میں مداخلت کے مترادف ہے، پی ٹی آئی سے الزامات کے ٹھوس شواہد طلب کیے جائیں، وکیل کو تاحال ویڈیوز فراہم ہی نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے

دو اراکین قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد سامنے ا? گئے تھے۔ سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کچھ اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…