جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

دنیا انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہی ہے اور ہم پابندی لگادیں؟فائیو جی ٹیکنالوجی کیسے مضر صحت ہے؟ سندھ ہائیکورٹ کا استفسار

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)5جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ 5 جی ٹیکنالوجی کیسے مضر صحت ہے؟ کیا 5 جی کا کسی کو لائسنس دیا گیا ہے؟سندھ ہائیکورٹ نے 5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت ، ماحول اور آب و ہوا کے لیے نقصان دہ ہے۔عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ دنیا انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہی ہے اور

ہم پابندی لگادیں؟۔دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ بتائیں، 5 جی ٹیکنالوجی کیسے مضر صحت ہے؟ کیا 5 جی کا کسی کو لائسنس دیا گیا ہے ؟جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 5 جی کا باقاعدہ لائسنس کسی کو جاری نہیں ہوا ہے۔ عدالت کی جانب سے مزید پوچھا گیا کہ پی ٹی اے حکام وضاحت دے سکیں گے کیا کہ 5 جی کے مضر صحت اثرات ہو سکتے ہیں؟ پی ٹی اے کے جواب کے بعد ہی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے پی ٹی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…