جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی، انہوں نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے۔ لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں

کورونا ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڈ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام اورپی ڈی، ایم کے مردے سے روح نکل چکی ہے،ڈاکٹر عدنان جعلی راجکماری کی نئی بیماری ایجاد کرنے آئے ہیں،حکومت ذخیرہ اندوز ملوں کے خلاف مصنوعی قلت پر کارروائی کرے گی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پونے پانچ لاکھ شہریوں کو ویکسینیشن کر چکے ہیں،ہمیں الیکشن کے حوالے سے اپنی ترجیحات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پیر کو معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوران نے کہا ہے کہ میڈیاکے تعاون کے بغیر کوئی بھی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیاکے تعاون کے بغیر کوہی بھی، حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کورونا حالات میں ہے ایسے میں میڈیا ہراو دسیے کا کردارادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پونے پانچ لاکھ شہریوں کو ویکسینیشن کر

چکے ہیں،این سی او سی کے فیصلے کے مطابق چل رہے ہیں میڈیا کو ویکسین نہیں لگا سکتے،یہ، این سی او سی فیصلہ کرے گی، انہوں نے کہاکہ دیڑھ ارب کی وہکسین خریدنے جارہے ہیں،جسکے بعد میڈیا کے ہراول دستے کو اس ترجیح میں شامل کریں گے،آپکے رول کو سراہتے پیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں اموات کی شرح زیادہ

اور کورونا بڑھ رہا ہے 15 اموات آج بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور فیصل آباد راولپنڈی سیالکوٹ میں بھی کورونا شرح زیادہ ہے،سیالکوٹ میں الیکشن میں انگھوٹھا لگانے سے کورونا بڑھنے کا خدشہ ہے،اس حوالے سے، الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کریں گے یہ بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن کے حوالے سے اپنی ترجیحات کا

جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی حوالے سے مخالفین کی نیند حرام اور پی ڈی، ایم کے مردے سے روح نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عدنان جعلی راجکماری کی نئی بیماری ایجاد کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ میں ایک دوسرے کا درد بانٹنے والوں نے ظل سبحانی کے حکم آزاد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں

نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے حوالے بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے جس ایمبولینس کا افتتاح کیا اس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوا،ان ایمبولینس پر لوگوں کا، حق ہے شادی بیاہ پر استعمال نہیں کرنا۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی فراہمی پر حکومت کو چیلنج درپیش ہیں حکومت چینی امپورٹ

کرنے جارہی ہے،حکومت ذخیرہ اندوز ملوں کے خلاف مصنوعی قلت پر کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سہولت بازار میں قیمت 60 روپے میسر ہوگی مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہمارا کام ہے کریں گے،انتظامیہ کے بارے لپے پر نہیں رہیں گے تاکہ روزہدار پرامن ماحول میں روزہ بھی رکھے اور خریداری کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…