ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

اگلے ہفتے نئی معاشی ٹیم آ جائے گی، کون کون شامل ہو گا؟ معروف صحافی کامران خان نے نام بتا دیے

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کلیدی فیصلہ سازوں کا حتمی فیصلہ، موجودہ کنفیوژن ختم ہو کوئی ان دیکھی پیش رفت نہ ہوئی تو آئندہ چند روز میں شوکت ترین وزیر خزانہ و ریونیو کا حلف اٹھا لیں گے اکنامک ایڈوائزری کونسل کے

کنونیئر بھی ہوں گے، انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر وقار مسعود سیکرٹری جنرل خزانہ و ریونیو ہوں گے، انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے حفیظ شیخ کے اچانک انخلاء کے بعد پیدا ہو جانے والا کنفیوژن انشاء اللہ جلد دور ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے کلیدی فیصلہ سازوں کے ساتھ بہت اہم فیصلہ کیا ہے، جس کا کردار پی ٹی آئی حکومت کے اگلے الیکشن سے قبل آخری سوا دو سال میں میک اور بریک کا ہو گا، فیصلہ ہوا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ، ریونیو اور معیشت کے کلیدی امور سونپے جائیں، معاشی فیصلہ سازی کا ایک وسیع نظام تشکیل دیا گیا ہے، شوکت ترین ہفتے تک اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے، اگلے دو چار روز میں شوکت ترین کے سلک بینک میں دو تین اکاؤنٹس کے حوالے سے جو ڈیفالٹ کے الزامات سامنے آئے ہیں،سلک بینک فراڈ سے متعلق معاملات اگلے دو سے تین روز میں حل ہوجائیں گے جبکہ رینٹل پاور کیسز میں وہ پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔اپیل معاملہ بھی اسی ہفتے حل ہو جائے گا، یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ معیشت خزانہ خاص طور پر آئی ایم ایف امور کی جہاندیدہ شخصیت ڈاکٹر وقار مسعود خان کو سیکرٹری سیکرٹری خزانہ اور ریونیو کی ذمہ داری دی جائے گی۔ مرکزی معاشی، مالیاتی اور کاروباری امور کا فیصلہ کارپوریٹ سیکٹر کے اہم لیڈرز پر مشتمل ٹیم کرے گی۔ محمد علی ٹپا، سلطان علی الانہ، عارف حبیب، آصف قریشی، شمشاد اختر، سلیم رضا، ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر رضوان امجد، ڈاکٹر اعجاز اور عابد سلیم سلہری معاشی اور سوشل ان پٹ دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…