ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جانے کا امکان؟ شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ‎

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) شہر قائدمیں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ، درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم آج شام سے موسم کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔، آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں ہفتہ کو سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر میں حبس کی شدت بڑھ گئی، جبکہ درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ

محکمہ موسمیات نے اتوار سے گرمی میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہفتہ کو کراچی میں ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری کی، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں ، رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان ہے ،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنیکا خدشہ ہے۔خیا ل رہے کہ کراچی میں ہفتے کو اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔‎ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کاآؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک دو لہریں آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت معمول کے مطابق اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں گردآلود آندھیوںسے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں پولن سیزن ختم ہونے کا بھی امکان ہے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…