ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے مودی کو بھیجے گئے خط میں آرٹیکل 370 کے خاتمے پر کوئی بات نہیں کی ، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو بھیجے گئے اپنے خط میں بھارت کے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں

کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا کوئی ذکر کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں بھی بھارت سے تجارت ہورہی تھی لیکن اس وقت آرٹیکل 370 ختم نہیں ہوا تھا۔وزیراعظم نے بحیثیت وزیر تجارت ای سی سی میں سمری بھیجی۔ مصدق ملک نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے اپنے ایک وزیر سے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے خارجی، دفاعی اور معاشی معاملات مختلف ہیں اور بھارت سے تجارت کی سمری کا پبلک میں دفاع کیا جائے تاہم کابینہ میں تین وزیروں کی شدید مخالفت پر سمری واپس لے لی گئی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سمیت قائد حزب اختلاف بھی بلوچستان عوامی پارٹی کی مدد سے آیا ہے لیکن ہم باپ پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں اسی لئے ہمارے 27 سینیٹر سینیٹ میں الگ گروپ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ویزاعظم خود کرونا سے متاثر ہونے کے باوجود اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں تو پھر وہ عوام سے کس بات کا گلہ کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیپال میں ساڑھے 5 فیصد، سری لنکا اور بھارت میں چار چار فیصد لوگوں کی کرونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں ایک فیصد افراد کو بھی ابھی تک ویکسین نہیں لگائی جاسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…