اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں اس کے بعد واپس آئیں گے۔ ایک انٹرویومیں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف علاج کرانے گئے ہیں ،علاج کراکرہی واپس آئیں گی ،نوازشریف کوانصاف نہیں ملااورنہ ہی ملے گایہ حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں ایک سرجری میں6سے9ماہ لگیں گے ایک سرجری شایدلندن میں بھی نہ ہو، ایک سرجری شایدامریکامیں ہو اس لیے نوازشریف علاج کے بعدہی واپس آئیں گے۔
مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، مریم نوازعلاج کیلئے بیرون ملک جاناچاہتی ہیں توان کاحق ہے۔پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کوسنجیدہ نہیں لیا ہماراشکوہ بس یہ ہے، حکومتی بینچزپربیٹھنے والے کچھ سینیٹرز نے اچانک یوسف گیلانی کوووٹ دیا، ایک اپوزیشن لیڈرکی سیٹ کیلئے حکومتی ارکان ووٹ لیاگیا، معاہدہ کیا گیا تھا پی پی تبدیلی چاہتی تھی توپی ڈی ایم میں لے آتی۔