پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہشمند مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے رمضان میں عمرہ کیلئے آنے والے معتمرین کو کورونا ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے تمام زائرین کو رمضان میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں، فی الحال ماہ رمضان میں عمرہ کی

اجازت کے لیے کورونا ویکیسینیشن کی شرائط لاگو نہیں ہیں۔قبل ازیں سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری سرکولر میں کہا گیا تھا کہ ملک میں حج اور عمرہ سے متعلق معاملات دیکھنے والے ادارے اپنے اسٹاف کو رمضان سے قبل کورونا ویکسین لگوانے کے پابند ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ زائرین کومکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔سعودی عرب کے قائم مقام وزیراطلاعات ماجد القصبی نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک تمام مقامیوں اور غیرملکیوں کو کوروناویکسین لگا دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 2021 کے اختتام تک پورے عوام(غیرملکی سمیت) کو ویکسین فراہم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اسی ضمن میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سب کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا پابند ہے، رواں سال کے آخر تک ویکسی نیشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔مملکت میں وزرائے اطلاعات، ماحولیات اور صنعت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر وزارتوں کی کارکردگی اور عوامی دلچسپی سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔سعودی عرب کے قائم مقام وزیراطلاعات نے کہا کہ

حکومت اپنے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی خدمات مفت فراہم کرتی رہے گی، سعودی عرب یمن بحران کا بھی حل چاہتا ہے لیکن حوثیوں کے حملے جاری ہیں۔ماجد القصبی کا مسئلہ فلسطین سے متعلق کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کے مؤقف کی حمایت کرتے رہیں گے۔دریں اثنا وزیر ماحولیات عبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ گرین سعودیہ

اور مشرقی وسطیٰ مستقل منصوبہ ہے جس سے معیار زندگی بہتر ہوگا، سعودی عرب نے ماحول دوست شجر کاری اور آبی وسائل کی افزائش کے شعبوں میں اچھے تجربات حاصل کرلیے ہیں، مستقبل میں گرین پراجیکٹ کے مثبت نتائج آئیں گے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا تھا کہ میڈ ان سعودی پروگرام سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی، سعودی ساختہ پروگرام کا مقصد عوام کو ترقی کے عمل میں شریک کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…