اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت کو آصف زرداری کے سوئس اکاؤنٹ کا اوریجنل ڈیٹامل گیا، حکومت کا سابق صدر کے خلاف مقدمات کھولنے کا عندیہ

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے، براڈ شیٹ معاملے پر احمر بلال صوفی سمیت 5 لوگوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائیگی، طارق فوادجنہوں نے براڈ شیٹ کا معاملہ شروع کروایا ان کیخلاف

بھی کارروائی ہوگی، ای سی سی کا فیصلہ کابینہ کیلئے تجویز ہے، کابینہ نے بھارت سے تجارت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،جب تک کشمیر پر فیصلہ نہیں ہوتا حکومت کی پوزیشن واضح ہے،پاکستان اور ہندوستان کی دوستی خطے کے لئے بہترین ہوگی،سب سے پہلے بھارت کو پانچ اگست کی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا،عمران خان کے ہوتے ہوئے کشمیر کا سودا کوئی نہیں کر سکتا،98 فیصد پاکستانیوں کو کرونا ویکسین فری لگے گی،دو فیصد پاکستانی جو لائن میں نہیں لگنا چاہتے ان کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اجازت دی،کینسائنو کی 4 ہزار 225 روپے قیمت ہوگی، اسلام آباد، گلگت کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیئے جائینگے،ملک کی 45 فیصد شوگر پروڈکشن نواز شریف اور زرداری فیملی کے پاس ہے، سٹے کے ذریعے چینی کی قیمتیں بڑھائیں، ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،اوگرا قانون میں تبدیلیاں کی جائیں گی، ڈائریکٹر جنرل آئل اور ملوث آفیسر کو عہدوں سے ہٹایا جائیگا،اللہ خیر کرے مریم نواز کی خاموشی کوئی بات تو نہیں ہے،کابینہ میں تبدیلی کا باتیں کابینہ میں نہیں ہو سکتیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ نے حکومت کو سوئس اکاؤنٹ کا اوریجنل ڈیٹا فراہم کیا ہے،اب سوئس اکاؤنٹ کا اوریجنل اکاؤنٹ حکومت کے پاس موجود ہے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف مقدمات بنائے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…