جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

رحمان ملک کا بھارت سے چینی منگوانے پراحتجاجاً چینی کا استعمال ترک کرنے کا اعلان، عوام سے بھی بھارتی چینی چھوڑنے کی اپیل

datetime 1  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد، لاہور (این این آئی، آن لائن)سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی کا استعمال ترک کر دیں۔سابق وزیر داخلہ نے بھارت سے چینی منگوانے کے فیصلے پراحتجاجاً خود بھی چینی کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کیا۔خیال رہے گزشتہ روز حکومت پاکستان نے بھارت سے تجارتی تعلقات

بحال کرتے ہوئے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود بھارت سے چینی کی درآمد لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ بھارت سے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر بطور احتجاج چینی استعمال نہیں کروں گا۔ رحمان ملک نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی فیصلے کے خلاف بطور احتجاج تمام پاکستانی چینی استعمال نہ کریں۔دوسری جانب مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چینی سکینڈل کی تحقیقات پر کام تیزی سے جاری ہے ،تما م مواد نیب اور ایف آئی اے کو فراہم کر دیا ہے ، کسی کو این آراو دینے کیلئے تیار نہیں ، جہانگیر ترین پسندیدہ نہیں ان کیخلاف بھی کیس قانون کے مطابق چلے گا۔ سٹہ مافیاچینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر ساراکام کرتے ہیں۔ جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ چینی

سکینڈل پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، چینی سکینڈل پاکستان میں نئے نہیں یہ پہلے بھی یہ ہوتا رہا ہے، قیمتوں پر صرف شوگرملز نہیں مارکیٹ فورسز بھی اثر انداز ہوتی ہیں، مارکیٹ فورس ناجائز منافع خوری میں ملوث ہوتی ہے،معاون خصوصی احتساب کا کہنا تھا کہ سٹہ مافیاچینی

کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر ساراکام کرتے ہیں، شواہد کے فرانزک آڈٹ سے بہت سے انکشافات ہوئے، شواہد کے فرانزک آڈٹ سے ہی طریقہ کار کا پتہ چلا، پنجاب میں 8،10 بڑے پلیئر چینی کی قیمت طے کرتے ہیں، ہم سب ان 10 لوگوں کے یرغمال ہیں جن کیخلاف کارروائی ضروری ہے،

سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہو گا، فروری مارچ کی چیٹ میں 8 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار کلور یٹ شروع ہوا، اطلاعات ہیں سٹہ مافیا رمضان میں چینی کے دام زیادہ کرنے جا رہے تھے، رمضان کیلئے چینی کی فروری، مارچ کی قیمت

سے 20 سے 25 فیصد اضافہ کیاجارہا تھا۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور نیب کو مواد فراہم کیا گیا ہے، غیرقانونی مارکیٹ فورسز کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں، کمیشن سے متعلق کارروائی کو عدالت نے درست قرار دیا ، ایف آئی ایسٹہ مافیاکیخلاف 12 سے زائدایف آئی آردرج کرچکاہے ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ چینی کی پیداوارکا 60 فیصد صنعتوں ،40فیصد صارفین کو جاتاہے، بہانے کیے جاتے ہیں کہ ایکس مل پرائس طے کرنا مشکل ہے ، وفاق اور صوبوں کا اس میں ہم آہنگی سے کام کرناضروری ہے، حکومت کوشش کررہی ہے رمضان میں قیمتوں کوقابومیں

رکھاجاسکے، اطلاع تھی سٹے بازرمضان میں چینی کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کرنے جارہے تھے، شوگر سبسڈی سے متعلق تمام کیس نیب کو منتقل کر دیئے گئے ہیں ، پنجاب میں مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ

این آر او کی کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ہم کسی کو این آراو دینے کیلئے تیار نہیں ، جہانگیر ترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا کوئی پسندیدہ نہیں، عمران خان کی حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے نتیجے میں مختلف ایکشن کئے، ہمارے بندے کا نام آیا پھر

بھی شوگر انکوائری رپورٹ منظرعام پرلائی گئی، اس وقت 32 کروڑ روپے کی رقم منجمد کردی گئی ہے، 392 خفیہ بے نامی اکاوَنٹس سامنے آئے ہیں جو ملازمین اور دیگر کے نام تھے، اکاوَنٹس کے ذریعے سیلز ٹیکس کی بھی چوری کی گئی ، پنجاب میں ایک قانون بنایا گیا جس کے تحت بروکرز کو رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ، چینی، آٹا، گندم،چاول اور خوردنی تیل کی ذخیرہ اندوزی جرم ہو گی، شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر 2021 چینی کے معاملات کو کنٹرول کرے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…