جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سر چونا لگائوں ؟ وہ واحد شخص جو آپ سے پیشگی اجازت لیتا ہے شرمیلا فاروقی نے عوام سے اسکی عزت کرنے کی بھی ہدایت کردی

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے عوام سے پان بیچنے والوں کی عزت کرنے کے لیے کہہ دیا۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر پان بیچنے والوں کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹا پوسٹ

میں کہا کہ ہمیں پان بیچنے والوں کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ دنیا میں ایک وہی واحد شخص ہے جو پوچھ کر چونا لگاتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ دنیا کے باقی لوگ تو بتائے بغیر ہی چونا لگا دیتے ہیں۔پی پی رہنما نے یہ دلچسپ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ پوسٹ کرنی پڑی کیونکہ یہ سیدھا میرے دل پر لگی ہے۔شرمیلا فاروقی کی پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب تاریخ ساز نااہلی اور بدحالی کے دور سے گزر رہا ہے،وٹس ایپ وزیراعلیٰ فوٹو شوٹ کرانے اور تختیاں لگانے میں منگترل خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نالائقوں نے خود ایک ر وپے کی ویکسین نہیں خریدی اور خیرات میں ملی ویکسین بھی سنبھالی نہیں جارہی ،سروسز ہسپتال میں 550ویکسین اعلی شخصیات اور ان کے رشتے داروں کو لگانے سے غائب ہوگئی اور عام آدمی

دھکے کھانے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سالوں سے عثمان بزدار اور یاسمین راشد نونئے ہسپتالوں کی جعلی خبریں چلارہے ہیں،خادمہ جی شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے سے وہ منصوبے عثمان بزدار کے نہیں ہو سکتے،ہسپتالوں میں لوگوں کو دوائی نہیں مل رہی

عام آدمی نے ہیلتھ کارڈ کا اچار ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دور کے خریدے ہزاروں لیب ٹاپ کو دیمک لگ رہی ہے،بزدار حکومت ذہین طلبہ کو لیب ٹاپ دینا اپنے لیے شرمندگی سمجھ رہی ہے،عثمان بزدار ان لیب ٹاپ پر اپنا نام لکھ لیں لیکن طلبہ میں تقسیم کردیں،کیونکہ چوری اور تختی لگانے میں پی ٹی آئی نمبر ون جماعت ہے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…