منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف بھارت سے تعلقات کی بات کرتے تو ان کیخلاف نعرے لگائے جاتے تھے’ مجاہد ملت مفتی عمران خان بتائیں ہوائوں کا رخ کیسے بدل گیا؟ن لیگ نے جواب مانگ لیا

datetime 1  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے کیونکہ ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ،پی ڈی ایم کی جماعتیں یکسو ہیں ،پیپلزپارٹی نے سرکاری جماعت سے اتحاد کر کے گھاٹے کا سودا کیا ہے ،حکومت مسلم لیگ (ن)کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات میں سیاسی انتقام کو جاری رکھے

ہوئے ہے جو افسوس کی بات ہے ،حکومت تین سال بعد بھی وزیر خزانہ تلاش کر رہی ہے جو ملکی سالمیت کیخلاف اقدام ہے ،موجودہ حکمرانوںکے پاس ”میں”کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور اس خود پسندی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک مسلسل ترقی کرتا رہا لیکن آج ترقی انتہائی حد تک گر چکی ہے ،پاکستان کو آج کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہیںکر سکتا ، اس حکومت کو مزید برداشت کرنا ممکن ہے،حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب شخص بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں ،لوگوں کیلئے اشیائے خوردونوش ان کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں ،شوگر و آٹا مافیا کیخلاف کارروائی کا ناٹک کیا جاتا ہے لیکن نیب کہاں ہیں، اربوں روپے کے غبن کی تحقیقات ہو جانے کے بعد بھی کس کو گرفتار کیا گیا ؟۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف

قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت سے تعلقات کی بات کرتے تھے تو ان کیخلاف نعرے لگائے جاتے تھے ،آج مجاہد ملت مفتی عمران خان صاحب اس بات کا جواب دیں کہ ہوائوں کا رخ کیسے بدل گیا ہے،کیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت واپس کر دی ہے؟،

بھارت سے تجارت شروع کرنے کے پیچھے کیا ہے، یہ قومی مفاد کا سودا کرنے پر آئے ہوئے ہیں ۔ملک بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ صاف و شفاف انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس معاشی پروگرام، معاشی تجربہ اور معاشی ٹیم بھی ہے ،آج ہر کوئی مسلم لیگ (ن)کے

منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کورونا ویکسین کی حفاظت نہیں کر سکی، کہیں اسے ضائع تو کہیں اسے خرد برد کر کے وی آئی پیز کو لگا دیا گیا ہے ،یہ کورونا، معیشت، خارجہ امور سمیت کسی چیز کو بھی مینج نہیں کر سکے ،عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے

کیونکہ ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں یکسو ہیں ،پیپلزپارٹی نے سرکاری جماعت سے اتحاد کر کے گھاٹے کا سودا کیا ہے ،ہماری جدوجہد صرف عمران خان کو نکالنا نہیں بلکہ 73 سال سے جاری میوزیکل چیئر کے کھیل سے نکال کر ملک کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سی پیک کو تباہ کر دیا گیا ہے، اگر ہماری حکومت رہتی تو آج سی پیک کو پورٹ فولیو 100 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…