جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کو ’’نیم حکیم خطرہ جان‘‘ قرار دے دیا گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ’’نیم حکیم خطرہ جان‘‘ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے جس بھی شعبے کا خود کو ’’عظیم ماہر‘‘دکھایا ، اس کا بیڑہ غرق ہوگیا ،عمران صاحب نے ماہر ماحولیات بننے کی کوشش کی، لیکن عالمی ماحولیاتی

کانفرنس میں انہیں مدعو کرنا بھی گوارا نہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماہر ماحولیات عمران صاحب کا بلین ٹری کرپشن سونامی الگ لیکن جو درخت لگائے وہ بھی غائب ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ماہر معاشیات بننے کی کوشش کی اور معیشت کا جنازہ نکال دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ماہر معاشیات عمران صاحب نے 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو منفی 0.4 پر دفن کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی ’’مہارت‘‘ نے کارخانوں کو تالا لگادیا، 70 فیصدآبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ماہر معاشیات عمران صاحب نے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا اور قوم کو معاشی غلامی میں جکڑ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی ’’مہارت‘‘ نے ڈالر 160 روپے پر پہنچادیا، قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں پھینک دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہر فلاحی مملکت‘‘ عمران صاحب نے قوم کو لنگر خانے پر بٹھا کرغریبوں کی بھوک اور افلاس کا مذاق بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ’’ماہر فلاحی مملکت‘‘ عمران صاحب نے کینسر کے غریب مریضوں سے مفت دوائی، عوام سے مفت علاج چھین لیا ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہر فلاحی مملکت‘‘ عمران صاحب کو پتہ ہونا چاہئے کہ ملک کی ترقی لنگر خانے سے نہیں، کارخانے لگانے سے ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہر فلاحی مملکت‘‘ عمران صاحب نے غربت

کے خاتمے کا یہ  نادرعلاج ڈھونڈا کہ بائیس کروڑ عوام کے لئے کھانا بانٹنے والے دوٹرک مختص کردئیے ۔ انہوں نے کہاکہ جنگلہ بس کے مخالف ’’ماہرپبلک ٹرانسپورٹ‘‘ عمران صاحب نے 126 ارب میں بی آرٹی پشاوردھکا بس سروس کا انقلابی منصوبہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہراحتساب‘‘ عمران صاحب نے خیبرپختونخوا میں آٹھ سال

سے احتساب کمشن کو تالا لگایا ہوا ہے، عدالتوں سے مفرورہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہراحتساب‘‘ عمران صاحب نے ’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘ کا سیاسی انتقام کا میگاپراجیکٹ شروع کیا اور ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’’ہنڈی‘‘ کے ذریعے پیسے بھجوانے کے ماہر بنے اور اپنے خفیہ 23

فارن فنڈنگ اکاونٹس کا اب تک جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہنڈی کے ماہر‘‘ عمران صاحب نے اربوں کھربوں روپے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے منگوائے اور اب ریکارڈ چھپانے کے لئے ہر روز الیکشن کمشن کو دھمکیاں دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’’فارن پالیسی‘‘ کے ’’ماہر‘‘ بنے اور پاکستان کی شہہ رگ

کشمیر کا سودا کرنے کی تاریخی غداری کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہر امور خارجہ پالیسی‘‘ عمران صاحب نے ایسا جادو چلایا کہ پاکستان کے بااعتماد دوستوں کو بدظن کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’’جغرافیہ‘‘ کے ماہر بنے اور عالمی نقشے میں انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دیں ۔ انہوں نے کہاکہ

کورونا کا ماہر بننے کی کوشش کی اور کورنٹین کے دوران اجلاس منعقد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’’تاریخ‘‘ کے اتنے بڑے ’’ماہر ‘‘ثابت ہوئے جنہیں تاریخ میں حضرت عیسیٰ کا ’’بڑا تھوڑا‘‘ذکر ملا،ایسے’’ جعلی ماہرین ‘‘کو بزرگ ’’نیم حکیم خطرہ جان‘‘قرار دیتے ہیں جو صرف تباہی لاتے اور فراڈ کرتے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…