جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’سورج آگ برسائے گا یا بادل جم کر بارش برسائیں گے ‘‘ آئندہ 6دن موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع

datetime 31  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بیشتر حصوں میں بری ہوائیں موجود ہیں۔آج بروز بدھ صوبہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل بروز جمعرات کو صوبہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے

اضلاع میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز صوبہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کےضلاع میں گرمی کی لہر برقراررہنے کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔اس دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق اتوار اور سوموار کے دن ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بروز منگل بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،خطۂ پو ٹھو ہاراورکشمیر میںمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران کراچی میں 2 ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی گئی، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے جواد میمن نے کہا کہ اس وقت ہائی پریشر سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے اور یہ سسٹم عمان کی جانب سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے یہ سسٹم آگے بڑھے گا، اس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ عموماً کراچی میں مارچ کا موسم اتنا شدید نہیں ہوتا ہے، تاہم اس سال گرمیوں کی شروعات سخت اور جلدی ہوئی ہیں۔ کراچی میں آج کل راتیں بھی گرم ہوگئی ہیں۔ شمالی ہوائیں آنے سے ممکن ہے کہ خشک موسم آئے تاہم فی الحال کراچی میں گرمی برقرار رہے گی۔درجہ حرارت سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ فیئل لائک اور اصل درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم 1، ،3،2 ،اپریل کو اس میں شدت آئے گی۔ جس میں درجہ حرارت کراچی کے کچھ علاقوں میں 42 تک بھی جائے گا۔ کراچی میں ویک اینڈ اس ہفتے ٹھنڈا نہیں گرم رہے گا۔رمضان المبارک سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں ایک سے 2 ہیٹ ویو رمضان میں آئے گی، کیونکہ اپریل اور مئی کراچی میں گرم مہینے ہوتے ہیں۔ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اس سال امید ہے کہ کراچی میں مون سون سسٹم بہتر جائے گا۔آنے والے دنوں میں طوفان، بارشوں اور سیلابوں میں مزید شدت آئے گی اور یہ سب کچھ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…