جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مقدمات کا اندراج ۔۔۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2021 |

لاہور( آن لائن )جہانگیر ترین نے اپنے خلاف اندراج مقدمہ کو یکطرفہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر ے خلاف مقدمے کا ا ندراج نہایت ہی افسوسناک ہے ، ایف آئی اے کے میرے اور میرے بیٹے علی ترین کے خلاف تمام تر الزامات بے بنیاد ،جھوٹے اور من گھڑت ہیں میر ے خلا ف مقدمے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ، تما م شیئیرز قانونی ، کھا تے قانون کے مطابق منتقل ہوئے ،

نجی آڈٹ فرمز میری تما م کمپنیوں کے اکائونٹس درست قرار دے چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میر ے اور میرے بیٹے علی ترین کے تما م اثاثے قانونی زرائع سے بنائے گئے ہیں اثاثوں سے متعلق میر ے اور بیٹے کے پاس مکمل اور قانونی طور پر منی ٹریل مو جود ہے مالی امور میں ہر طر ح سے کلین ہوں ۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قانون کا احترام کرتا ہوں تحقیقات کے دروان تعاون کیا گیا ۔‎دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری فاروقی پلپ کمپنی کے اکاؤنٹ میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کئے، بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ اس طرح بند فیکٹری میں پیسے لگا کر 3 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے اور رقم بیرون ملک منتقل کی۔جہانگیر ترین کا داماد گودے کے درخت سے کاغذ بناتا تھا۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شیئر ہولڈرز ہیں۔ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے دست راست سابق سیکرٹری زراعت رانا نسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔ رانا نسیم بطور چیف فنانشل افسر جہانگیر ترین کی کمپنی میں کام کر رہا ہے اور گنے کی خریداری میں غبن کرتا تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…