پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو ہٹا کر حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو پیغام بھجوادیا ہے۔دوسری جانب حماد اظہر نئی ذمہ داری ملنے کے فیصلہ سے متعلق لاعلم ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو

وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔حماد اظہر نے جواب دیاکہ میں آپ سے سن رہا ہوں، ہوسکتا ہے افواہ ہو تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے تصدیق کی کہ عبد الحفیظ شیخ وزیر خزانہ نہیں رہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خا ن نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ وزیر خزانہ نہیں رہے ۔ انہوںنے کہاکہ حماداظہرفنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جب کوئی نیابنداآتاہے،نئی سوچ کیساتھ آتاہے،ہم نے غریب لوگوں کوریلیف دیناہے،حماداظہرکے آنے کے بعدغریبوں کوریلیف ملے گا۔ شبلی فراز نے کہاکہ ملکی حقائق کومدنظررکھ کرفیصلے کیے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عبدالحفیظ شیخ کے مستقبل کے بارے میں علم نہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، ایک دن تک چیزیں فائنل ہوجائیں گی۔ ۔دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اویس منظور سمرہ کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ مقررکردیا گیا ہے ،خیبر پختونخوا سے ندیم اسلم چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب سینیٹ الیکشن کے دوران اسلام آباد کی جنرل نشست سے حکومتی امیدوار کی حیثیت سے عبدالحفیظ شیخ کو اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران ان کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور انھیں کہا تھا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے میں عبدالحفیظ شیخ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا تھا۔ خیال رہے کہ سال 2019 میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے دوران عبدالحفیظ شیخ کو اس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد وزیراعظم کا مشیر بنایا گیا تھا۔ گزشتہ برس دسمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ معاونین اور مشیرانِ خصوصی کے پاس کابینہ کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی کا اختیار نہیں ہے۔ تاہم اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 91 (9) کے تحت عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ مقرر کردیا تھا۔ عبدالحفیظ شیخ رواں برس جون تک وزیر خزانہ کے عہدے پر رہ سکتے تھے، تاہم اس سے قبل ہی وفاقی حکومت نے انھیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…