ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

’’ملک میں کرونا وائرس بے قابو ، صورتحال تشویشناک ‘‘ درجنوں افراد جاں بحق ، ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار525 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس

موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2ہزار268 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار256ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ59ہزار116ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار369ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل ایک کروڑ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 46 ہزار663 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے3 ہزار55 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ98 ہزار197 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ64ہزار889 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار491ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ15ہزار227 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار246 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85 ہزار531ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار301ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 56 ہزار450 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل561 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار525 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 206 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار484مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل348 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں5 ہزار 10 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…