پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

’’ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ‘‘ اگلے 24گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بروز اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ میں گرم رہنے کی پیش کی گئی ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ ٔپو ٹھوہار ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی گئی ہے

۔ اس دوران وسطی /جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں شدیدمیں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ۔ خیبر پختو نخوا: پٹن05، کالام04،بالائی دیر03، چترال02، مالم جبہ01اورگلگت بلتستان : استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ،کالام 00 اوراستورمیں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔جبکہ آج اتوار کو نواب شاہ اور گردنواح میں شدید گرمی کا راج ہے جہاں درجہ حررات 42 ڈگری تک پہنچ گیا۔گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی نواب شاہ شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، درجہ حررات 42 ڈگری تک پہنچے کے باعث اتوارکوکاروباری اور تجارتی مراکز میں سناٹارہا۔سخت گرمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظرآئی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…