لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق پرائی شادی میں ’’عبداللہ دیوانی‘‘ہوکر پھر رہی ہیں،کوئی پوچھے باجی آپ کون؟خادمہ باجی اپکے راجکماری کا بار بار نام لینے سے انکا صدقہ اترتا ہے،تو شاباش زیادہ لیا کریں،
رمضان سے قبل مہنگائی ساتوے آسمان پر پہنچ گئی ہے اور خادمہ صاحبہ کو ابھی بھی پی ڈی ایم کی یاد ستارہی ہے۔سینیٹ الیکشن کے بعد چینی مافیا پھر سرگرم ہو چکا ہے۔پنجاب حکومت کے ایک بڑے وزیر کی چینی زخیرہ کرنے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہازخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف حکومتی کاروائیاں صرف جعلی فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔مہنگائی مافیا غریب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،حکومتی رٹ کہی نظر نہیں آرہی ۔عمران خان نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا خاتمہ صرف اپنے مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیا۔مرغی تین سو روپے،لیمو 250،آلو 80،ادرک 400اور پیاز 100روپے کلو فرو خت ہو رہا ہے۔حکومتی لوگوں کے لئے تیتر اور بٹیر مفت میں مہیا کیے جا رہے ہیں۔پنجاب میں آٹے اور گندم کا بحران دوبارہ آنے والا ہے۔اس سیزن میں پنجاب کے عوام دوبارہ گندم اور آٹے بحران کیلئے تیار ہو جائیں۔