اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

شہباز شریف کی ضمانت ہونے کے قریب تہلکہ خیز دعویٰ نے (ن )لیگ میں خوشی کی لہر دوڑا دی

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں شہباز کی ضمانت ہونے والی ہے۔ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کی ضمانت ہونے والی ہے۔(ن )لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی پر مک مکا کرنے کے الزام کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سب کو اپنے لہجے درست اور الفاظ کا چناؤ بہتر کرنا ہوگا،

جو احسن اقبال نے گفتگو کی وہ بالکل قابل قبول نہیں۔چوہدری منظور نے کہا کہ پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوئے ہم نے تو مک مکا نہیں کہا، مریم نواز کی ضمانت ہوگئی ہم نے تو مک مکا کا الزام نہیں لگایا، حمزہ شہباز باہر آ گئے، خورشید شاہ ابھی بھی جیل میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہوئے ہم نے کچھ نہیں کہا، ہمارا مطالبہ ہے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلے کیے جائیں، باہر بیٹھ کر فیصلے کر کے پی ڈی ایم پر نہ تھوپے جائیں۔پی پی کے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ متفقہ رائے سے ہوگا، ایسا ماحول بن گیا ہے کہ جے یو آئی اور ن لیگ پہلے معاملات طے کر لیتی ہیں، اور پھر آ کر اپنے فیصلے پی ڈی ایم پر تھوپ دیتی ہیں۔چوہدری منظور نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کو پیغام دیا کہ یوسف گیلانی کو کچھ دیر کے لیے اپوزیشن لیڈر بننے دیں تاہم اس پر سلیکٹڈ کی باتیں کی جا رہی ہیں، کیا پنجاب میں عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ بننا پی ٹی ا?ئی اور ن لیگ کا مْک مکا نہیں؟



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…