اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ لیں جی مائزہ حمید اور تہمینہ دولتانہ کا ٹبر بھی قبضہ مافیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعطم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب کوئی رہ تو نہیں گیا،
ن لیگ میں جو چور نہ ہو۔انکا کہنا تھا کہ جس کسی کا نام لیں وہ قبضہ مافیا نکلتا یا منی لانڈرریا تمام جرائم کا مجموعہ نکلتا ہے ۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ خواتین و حضرات ٹی وی پروگرامز میں چیخ چیخ کر ن لیگ کو نہیں اپنی اپنی چوری کو ڈیفنڈ کرتے ہیں۔انکےمفادات جڑے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی بیمار لوگوں کو اللہ ہدایت عطا فرمائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’اللہ تمام بیماروں کو جلد سے جلدصحتیاب کرے۔وہ اپنے ہوں یا پرائے اللہ سب کوصحت کاملہ عطا فرمائے۔ شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ لیکن ایسے لوگ جو سیاسی بیمار ہیں اور اپنی ہزیمت سیاسی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے کیے جعلی اور جھوٹی بیماری کا دعویٰ کر کے منظر عام سے غائب ہو رہے ہیں۔ اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔