جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

’’کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ‘‘ درجنوں افراد جاں بحق ، ہزاروں نئے کیسز سامنے آگئے

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 57 اموات ہوئیں جن میں سے 20 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ،این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 767 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد,لاہور میں 55 فیصد،گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 62 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 78 فیصد،اسلام آباد میں 56 فیصد،گجرات میں 98 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 45 ہزار 656 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 424, پنجاب میں 19 ہزار 377, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 160, اسلام آباد میں 6 ہزار 460, بلوچستان میں 1 ہزار 54,گلگت بلتستان میں 350, آزاد کشمیر میں 831 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 929 ہو چکی ہے۔بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 388 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 591 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں

12 ہزار 367, بلوچستان میں 19 ہزار 497, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999، اسلام آباد میں 55 ہزار 594, خیبر پختونخوا میں 84 ہزار 609، پنجاب میں 2 لاکھ 12 ہزار 918 اور سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 607 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 215 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 491 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 229 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران 35 مریض ہسپتالوں میں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 283 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 559 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 206 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 344 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 6 لاکھ 6 ہزار 726 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 631 مریض زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…