پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم رو رہے ہیں کہ مافیا کام کرنے نہیں دیتی مافیا تو کابینہ میں بیٹھی ہوئی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 22کروڑ عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ پی ٹی آئی کے گیارہ سو دن حکومت کے باوجود بھی وزیر اعظم رو رہے ہیں کہ مافیا کام کرنے نہیں دیتی مافیا تو کابینہ میں بیٹھی ہوئی ہے، اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے۔ چوروں کو ٹکٹ دیئیگئے،

60کروڑ میں ٹکٹ لینے والے ایوان میں آکر خدمت نہیں عوام کی گردن مروڑیں گے دولت اور زر کے ان سومناتوں کو محمود غزنوی بن کر پاش پاش کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال جیکب آباد میں منعقدہ جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے اجتماع ارکان سے خطاب کے دوران کیا۔مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو،صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن،حافظ نصر اللہ عزیز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی، ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری،جنرل سیکرٹری صادق علی ملغانی، مقامی امیر ہدایت اللہ رند سمیت دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ عدالتوں میں انصاف ملتا نہیں بلکہ بکتا ہے ہسپتالوں میں غریب کا علاج نہیں ہوتا بچے تعلیم سے محروم ہیں چند کرپٹ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے جو سیاسی دہشت گردی ہے انکا مقابلہ کرنا ہے اور قوم کو ان سے نجات دلانا ہے انتخابات میں ملک کے گلی گلی اور کوچے کوچے میں میر جعفر کے پیروکاروں کا مقابلا کرکے انکو شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اب نئے لوگوں پر اعتماد کرنا ہوگا نیکی کرنے والے بہت ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے جماعت کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ معاشرے میں پھل دار

درخت بنیں محبت بھائی چارے کو عام کریں جماعت اسلامی ایک تحریک ہے جو دین اسلام سنت نبوی ?کا انقلاب چاہتی ہے اور اسکا آغاز فرد سے ہوگا سڑکیں بنانا آسان کام ہے مشکل کام انسان کو انسان بنانا ہے جماعت اسلامی ایک فلسفہ اور ن?ظریہ رکھتی ہے دنیا میں جھگڑا نماز روزے کا نہیں وائٹ ہاؤس میں بھی رمضان میں افطاری کا

اہتمام کیا جاتا ہے اسلام کو سیاسی معاملات سے بے دخل کرنے کے حربے کئے جا رہے ہیں کیا فروعون اور نمرود کو چیلنج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیرت نبوی صہ پر عمل کرنے والا اخلاق اور ارادوں کو مضبوظ ہوتا ہے یوٹرن نہیں لیتا جو صبح کو ایک بات کرے اور شام کو ایک مسلمان کا ظاہر اور باطن ایک ہونا چاہئے زندگی میں اگرسکون چاہتے ہو تو رات کو اللہ سے میٹنگ کرو،کم کھاؤ پر حلا ل کھاؤاسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے

جن کے سامنے حلال حرام،بغیر نکاح کے تعلق کا فرق نہیں جماعت اسلامی اسی لئے تو دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے جماعت کا کارکن اللہ کے احکامات اور رسول ﷺ کی حرمت اور دین کی سرحد کا محافظ ہے۔ قبل ازیں امیر جماعت سراج الحق کا ڈسٹرکٹ کونسل ہال پہنچنے پر اللہ اکبر ، سراج الحق قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں کی گونج سے شاندار استقبال اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…