بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھل گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ،راولپنڈی، کراچی ( آن لائن، این این آئی ) کوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 505 اڑان بھرنے سے قبل حادثے سے بال بال بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز کا اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا جس پر مسافروں نے شور مچا دیا۔طیارے کے کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز

کو رن وے پر ہی روک لیا۔بعدازاں طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا اور پھر لاؤنج میں لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کے ایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ بند نہیں ہوسکتا تھا۔ دروازے کو تبدیل کیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ کہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، دوسری جانب موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی پی آئی  نے اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کروائے ۔ کراچی اور اسلام آباد اور کراچی اور لاہور کے مابین کرایوں پر خصوصی رعایت کااعلان کیا گیا ،20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ صرف کرایہ7ہزار 5سو روپے ہوگا ،40 کلو سامان کی منتقلی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا ،نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم بہار میں لوگ سفر

کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں ۔ ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متاثر کروائے ہیں ۔۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے اندرون ملک پروازوں پر دوبارہ ایروناٹیکل چارجز وصول کرنے پر

غور شروع کردیا اور کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ 21مئی کے بعد سے ڈومیسٹک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لیے جائیں گے، ایروناٹیکل چارجز لاگو کرنے کے حوالے سے ازسر نو جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کی سربراہی میں 8رکنی ٹیم رپورٹ تیار کرے گی۔ٹیم سفارشات 8مارچ تک مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ملکی پروازوں پر پارکنگ، بورڈنگ چارجز، پاور سپلائی اور نیوی گیشن چارجز لیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…