منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیب نیازی گٹھ جوڑ کو بی آرٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر کیس میں ڈاکا نظر نہیں آتا ہے، مریم نواز کی مقبولیت سلطنت عمرانیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما زبیر عمر نے کہا ہے کہ مریم نواز ،نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا فخر ہیں،مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ ایک دفعہ پھر جھوٹا ، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے،بزدل وزیراعظم مریم نواز کی زبان بندی کیلیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کر رہا ہے ۔ایک جھوٹا ، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے۔جب تک چیئرمین نیب کی ویڈیوز عمران خان کے پاس ہیں وہ بلیک میل ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے نوازشریف کے بیانیے پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے۔نیب تحریک انصاف کا احتساب ونگ بن چکا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو عمران خان کی آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی چوری نظر نہیں آتی ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو بی آر ٹی پشاور ، مالم جبا ، بلین ٹری سونامی اور ہیلی کاپٹر کیس میں ڈاکہ نظر نہیں آتا ،نوبت اب یہ آگئی ہے کہ نیب خود پر امن احتجاج کو سیاسی پریس ریلیز نکال کر اشتعال پھیلا رہی ہے،نیب کی شفافیت اور غیر جانبداری اب سوالیہ نشان بن چکی ہے۔سیاسی طلبی کا جواب ایک پر امن سیاسی احتجاج سے دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…