جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی کے شیطان اور کرائے کے ترجمانوں کی تکلیف مکروہ چہروں کی بوکھلاہٹ سے عیاں ہے،رانا ثناء اللہ نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی حفاظتی ضمانت ووٹ چوروں لٹیروں سے عوام کی حفاظت کے لئے کروائی گئی ہے،وزیر داخلہ کو عوام کی فکر نہیں، اسے مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر تکلیف ہے ۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ پنڈی کا شیطان روئے چیخے پٹے نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مریم نواز کو گرفتار کرنے اور زبان بندی کا مکرو پلان اور سازش ناکام ہوگئی ہے ۔مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اس لئے کرائی تاکہ وہ فسطائی حکومت کے خلاف عوام کی ترجمانی کر سکیں۔مریم نواز

شریف کی حفاظتی ضمانت اس لئے کرائی تاکہ وہ آٹا چینی بجلی گیس پٹرول دوائی چوروں کو بے نقاب کر سکیں۔مریم نواز شریف نے 101 پیشیاں بھگتیں، اب حساب دینے کا نہیں، حساب لینے کا وقت ہے۔مریم نواز شریف کی گرفتاری کی مکروہ سازش اور منصوبہ ناکام ہونے پر راولپنڈی کا شیطان اور کرائے کے ترجمان ہلکان نہ ہوں،راولپنڈی کے شیطان اور کرائے کے ترجمانوں کی تکلیف مکروہ چہروں کے بوکھلاہٹ سے عیاں ہے،روئیں چیخیں، پٹیں، مریم نواز شریف ووٹ چوروں اور عوام دشمن سلیکٹرز کے نوکروں کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…