لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر تحریک کی ناکامی کے بعد رہی سہی پی ڈی ایم کو اداروں پر چڑھائی کیلئے استعمال کرناچاہتی ہے ،26مارچ کو کرپشن کے جنازے کیلئے اراکین کو دھمکیاں دیکر کارکنان لانے کا پابند کیا جارہا ہے ،اراکین اسمبلی کو پنجاب کے مختلف اضلاع اور دوسرے صوبوں سے بھی کارکنان کو لانے کاپابند کیا گیا ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے ساتھ
جینے اورساتھ مرنے کی قسمیںاوروعدے کہاں گئے ؟، پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرکے پی ڈی ایم کو سرخ جھنڈی دکھادی ہے، پیپلزپارٹی پر استعفے دینے کے لئے دبائو ڈالنے والی مسلم لیگ (ن)،جے یو آئی کب استعفے دیگی؟، حمزہ نے اپنی سیاست کی سمت کا تعین کر لیا ،مریم نواز حواس باختہ ہو کراپنی ہی جانب گول کر رہی ہے ۔بلاول نے دورہ لاہور میں ایک ہی بیان سے مسلم لیگ(ن)کی سیاسی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا۔