جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

موجودہ اپوزیشن عمران خان کیلئے چیلنج نہیں، سہولت کار ہے، وفاقی وزیر کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن عمران خان کے لیے بہتری کے راستے خود بناتی ہے اور یہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے چیلنج نہیں سہولت کار ہے،وزارت داخلہ نے پنجاب کے لیے رینجرز کی منظوری دے دی ہے ،فرسٹ لائن پولیس ہی ہو گی، خود حفاظتی ضمانت کرالی ہے ، لوگوں

کو کہہ رہے عدالت آئو ، یہ 26مارچ کی خفت مٹانے جارہے ہیں ، قوم دیکھ لے گی ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں ؟،اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی سے ہو گا یا مسلم لیگ(ن) سے فیصلہ کرنا ہے ،مجھے فضل الرحمن کی حالت پر ترس آتا ہے ،ان کی سیاست خلا میں لٹک رہی ہے،کویت کے ویزے 2011 سے بند ہیں جو جلد کھل جائیں گے اور قطر سے بھی مزدوروں کی ڈیمانڈ جلد آ جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت پنجاب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے پنجاب کے لیے رینجرز کی منظوری دے دی ہے البتہ فرسٹ لائن پولیس ہی ہو گی۔انہوں نے مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ اب تو انہوں نے حفاظتی ضمانت کرا لی ہے لیکن لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ عدالت آؤ اور یہ 26 مارچ کی خفت مٹانے جا رہے ہیں، قوم دیکھ لے گی کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ اپوزیشن عمران خان کے لیے بہتری کے راستے بناتی ہے اور موجودہ اپوزیشن عمران خان کے لیے ایک مہلت اور سہولت کار تو ضرور ہے لیکن چیلنج نہیں ہے، ان میں اتنی سکت ہی نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا کہ لاہور کا خاندان سلیکٹڈ ہے یا لاڑکانہ کا خاندان سلیکٹڈ ہے، اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی سے ہو گا یا مسلم لیگ(ن) سے یہ فیصلہ کرنا ہے لیکن مجھے فضل الرحمٰن صاحب

کی حالت پر ترس آتا ہے کیونکہ ان کی سیاست خلا میں لٹک رہی ہے۔وزیر داخلہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ لاہور میں 12 سے 14 فیصد کورونا ہو چکا ہے، حقیقی سیاستدان عوام کی ڈھال ہوتا ہے، عوام کو ڈھال نہیں بناتا، عوام کے لیے قربانی دیتا ہے، باہر سے بیٹھ کر کال دینے کے لیے امام خمینی ہونا ضروری ہے، وہ آپ نہیں ہیں اور نہ

آپ ماؤزے تنگ ہیں، آپ مجھ سمیت اس پوری قوم کو بے وقوف بنا کر باہر گئے۔انہ وںنے کہاکہ مجھے نہیں پتا کہ یہ لاہور میں لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں لیکن دنیا کی سیاست میں ایسا کبھی نہیں سنا کہ عدالتوں پر یلغار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور ریڈ الرٹ پر ہیں، عام آدمی کی جان بھی اتنی ہی قیمتی

ہے جتنی شیخ رشید کی ہے، یہ اپنا شو آف پاور عمران خان کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو دکھانا چاہ رہے ہیں اور یہ چاہے جو کر لیں میرے خیال میں پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی۔انہوںنے کہاکہ کویت کے ویزے 2011 سے بند ہیں جو جلد کھل جائیں گے اور قطر سے بھی مزدوروں کی ڈیمانڈ جلد آ جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تو ٹائیں ٹائیں فش ہو چکی ہے، آپ نے دس گیارہ

جماعتیں بنائی ہوئی ہیں اور یہاں بیٹھا کوئی صحافی اگر ان گیارہ جماعتوں کے نام بتا دے تو میں اسے 500 روپے نقد انعام دوں گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جتنے بھی کیسز ہیں وہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں یا پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) پر بنائے ہیں، عمران خان نے تو ایک آدھ تڑکا ہی لگایا ہے، باقی سب ان لوگوں نے بنائے ہیں، جب تک آدمی مرتا نہیں ہے، کیس ختم نہیں ہوتا، حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…