جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لوٹوں کی کہیں بھی کوئی عزت نہیں ہوتی، مریم نوازکی انصاری برادران پر شدید تنقید

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے انصاری برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کی کہیں کوئی عزت نہیں ہوتی، لوٹوں کی قسمت میں تذلیل کے ساتھ صرف استعمال ہونا لکھا ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لوٹوں کی کہیں کوئی عزت نہیں ہوتی۔ ان کی قسمت میں صرف

استعمال ہونا لکھا ہے وہ بھی تذلیل کے ساتھ۔یاد رہے ایم پی اے چوہدری اشرف انصاری مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء ہیں، انہوں نے نوازشریف کے بیانیئے کو اداروں کے خلاف قرار دیا اوران کے ساتھ چلنے سے انکار کیا، جس پر ن لیگی رہنماؤں نے ان کو لوٹا قرار دیا ہوا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ن لیگ کے منحرف ایم پی ایز انصاری برادران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملنے کی کوشش کی،وہ مین گیٹ سے اندر جانے لگے تو پولیس نے ان کو اندر جانے سے روک دیا، جس پر وہ پولیس اہلکاروں پر کافی برہم ہوئے ان کو اپنا تعارف بھی کروایا، اپنے موبائل پرکسی کو فون بھی کرتے رہے، لیکن ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر ن لیگی سوشل میڈیا صارفین نے ان کو خوب مذاق اڑایا کہ آپ کہتے تھے کہ مریم نواز کو گوجرانوالہ سے نہیں گزرنے دیں گے، لیکن آپ کو گوجرانوالہ میں ہی اندر جانے سے روک دیا گیا۔ مریم نواز نے انصاری برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کی کہیں کوئی عزت نہیں ہوتی، لوٹوں کی قسمت میں تذلیل کے ساتھ صرف استعمال ہونا لکھا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…