جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز کی پیشی کے دوران خود ریلی لے کر نیب آفس جانے کا فیصلہ

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

لاہور ( آن لائن)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جمعہ کو نیب میں پیشی کے دوران خود ریلی لے کر نیب آفس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں خود ریلی کو لیڈ کروں گا، نیب آفس کے باہر لاکھوں کا مجمع ہو گا، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران ریلی لے کر نیب آفس کے سامنے پہنچیں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج

(جمعرات ) کو لاہور پہنچیں گے ، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں طلبی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔دورے کے دوران وہ جمعیت علمائے اسلام لاہورکی قیادت سے ملاقاتیں اور پریس کانفرنس کریں گے اور مریم نواز کیساتھ اظہاریکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور 26مارچ کوجے یوآئی کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔دوسری جانب مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی پرا میر جے یوآئی لاہورمولانا نعیم الدین کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ، مولانا نعیم الدین نے کہا ہر تحصیل کم ازکم 50 گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کرے گی اور ہرتحصیل کم ازکم200جماعتی جھنڈوں کابندوست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹینر،سانڈسسٹم ضلعی جماعت تیارکریگی اور تمام تحصیلیں نیب دفترٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنان کے ہمراہ جمع ہوں گی۔اجلاس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی مریم نواز کی پیشی کے دوران ریلی میں شرکت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن قمر زمان کائرہ نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران بھرپور شرکت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں، 26 مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران شرکت کرے گی۔ واضح رہے کہ 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام اپوزیشن اتحاد جماعتوں کے کارکنان نیب لاہورآفس کے باہر اکٹھے ہوں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…