کراچی (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن )کے ساتھ اختلافات اور رنجشیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سابق صدر آصف زرداری نے ن لیگ کو اہم پیغام بھیج دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کے مطابق اِس حوالے سے پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعت بی این پی سرگرم عمل ہو گئی ہے۔
بی این پی کے وفد نے بلاول ہاوس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔ – ملاقات میں آصف علی زرداری نے اختلافات ختم کرنے کے لیے بی این پی کے ذریعے مسلم لیگ ن کو مصالحتی پیغام دیا، جسے بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت آج ( جمعرات کو ) ن لیگی قیادت تک پہنچائے گی۔ سینیٹر جمالدینی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پیغام میں مثبت پیغام دیا، اس پیغام کو ن لیگی قیادت تک پہنچا کر رنجشیں ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔بی این پی وفد کا کہنا تھا کہ ’ اختر مینگل کی ہدایت پر مشن پر نکلے ہیں تاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اختلافات ختم ہوں، مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نیب پیشی پر جانے کے لیے تیار ہیں‘۔