لاہور(این این آئی) نجی چینلز پر زومعنی الفاظ زندگی میں جوش لاتے جا کے ساتھ کا اشتہار فوری طوپر پر بند کروانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابد بی بی کی
جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مختلف نجی چینلز پر زومعنی الفاظ زندگی میں جوش لاتے جا کے ساتھ انتہائی بیہودہ فلمایا گیا ہے۔ اشتہار تواتر سے چلایا جا رہا ہے جو پاکستانی معاشرے میں بالکل پسند نہیں کیا جا رہا۔اس ایوان کی یہ بھی رائے ہے کہ پیمرااپنے فرائض سے مکمل غافل ہے۔جس کے باعث یہ زومعنی اشتہار تواتر سے نجی چینلز پر چل رہا ہے۔اس ایوان کی یہ بھی رائے ہے کہ اس اشتہار کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے والا غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس اشتہار کا اصل رخ فیملی پلاننگ ہونا چاہئے تھا۔صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نجی چینلز پززومعنی الفاظ زندگی میں جوش لاتے جا کے ساتھ بیہودہ فلمایا گیا اشتہار فوری طوپر پر بند کروایا جائے۔ پیمرا کو اپنے فرائض کا پابند کیا جائیتاکہ فیملی پلاننگ سے متعلق اشتہار واضح ہوں۔