جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

میں نے پاکستان کو نہیں بلکہ پاکستان نے مجھے منتخب کیا کینیڈین وی لاگرروزی گیبریل یوم پاکستان پر جذباتی ہوگئیں

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور وی لاگر روزی گیبریل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے کیلئے انہوں نے پاکستان کا انتخاب نہیں کیا بلکہ پاکستان نے خود انہیں منتخب کیا ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق روزی نے یومِ پاکستان کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم تھامے تصویر شیئر کی اور تفصیلی کیپشن

میں پاکستان آنے اور یہاں شادی کرنے کے تجربے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال قبل جب میں نے کینیڈا کو مستقل طور پر چھوڑ کر دنیا گھومنے کا فیصلہ کیا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ پاکستان کا دورہ میری زندگی بدل کر رکھ دے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں پہلے میں ایک مختصر دورے پر آئی تھی لیکن پھر جلد ہی دوبارہ پاکستان کا دورہ کیا اور یہیں کی ہو کر رہ گئی۔کینیڈین وی لاگر نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے میری تمام تر توانائی پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں صرف ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے میں دل و جان سے کام کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس خوبصورت سرزمین میں اپنی زندگی کی محبت تلاش کرلی تو اب میں فخر سے اس ملک کو اپنا گھر بھی کہہ سکتی ہوں۔گزشتہ دنوں روزی نے باضابطہ طور پر شادی کا اعلان کیا تھا، روزی کا کہنا تھا کہ میں اب شادی شدہ ہوں! میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آئوں

گی اور مجھے اس ملک سے پیار ہوجائے گا، ناصرف اس ملک اور اس کے عوام سے بلکہ خاص طور پر ایک خاص شخص سے بھی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس انسٹاگرام پر روزی نے اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ سے ہاتھ میں قرآن مجید تھامے تصویریں اپلوڈ کی تھیں اور مذہب تبدیل کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…