ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

’’ بلاول بھٹو نے اپنا’امام ‘تبدیل کر لیا ‘‘

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے، پہلے ان کے امام فضل الرحمان تھے اب سراج الحق ہیں، خوشی ہے مریم نواز نے قانونی راستہ اختیار کیا کیونکہ گزشتہ روز ان کا موقف تھا ضمانت نہیں کرائیں گے پتھر ہی ماریں گے، کابینہ میں ردوبدل کی باتیں درست ہیں، اس حوالے سے کئی وزیروں کے دل دھڑک رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں یونیورسٹیاں اپنے ملکوں کی مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں،حکومت کا عوام کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ ہے، جو لوگ اس کی قیمت ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ویکسین خرید کر لگوالیں،میری ذاتی رائے تھی کہ حکومت ویکسین کی قیمت مقرر نہ کرے، کابینہ میں ویکسین کی قیمت میں ردوبدل کی باتیں چل رہی ہیں لیکن فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے۔انہو ںنے کہا کہ پی ڈی ایم پارلیمنٹ کو ناکام بنانا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کی گاڑی چلنے والی نہیں ہے، جس گاڑی کے اتنے ڈرائیور ہوں گے تو ایکسیڈنٹ تو ہوگا اور وہ ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں جھگڑا چل رہا ہے، ایک پارٹی پنجاب کے 8 اضلاع اوردوسری سندھ کے 8 اضلاع تک محدود ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست نابالغ ہے، مسلم لیگ (ن) کو بچکانہ سیاست کی وجہ سے نقصان ہوا ہے،(ن) لیگ آہستہ آہستہ قانون کے دائرے میں آرہی ہے، خوشی ہے مریم نوازنے قانونی راستہ اختیار کیا، گزشتہ روز ان کا موقف تھا ضمانت نہیں کرائیں گے پتھر ہی ماریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی اور سراج الحق کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے، پہلے ان کے امام فضل الرحمان تھے اب سراج الحق ہیں۔ کھانوں کا بل کس نے دیا یہ معلوم نہیں۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن اصلاحات پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے اقدامات کیے ہیں، کل الیکشن اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نہیں آئی، پہلے اپوزیشن نے کہا حکومت کچھ نہیں کررہی ، اب ان کا تعاون چاہیے، اپوزیشن سنجیدگی دکھائے اس موقع سے فائدہ اٹھائے، الیکٹورل ریفارم سے شروع کرے تو باقی معاملات پر بھی بات ہوگی۔ اگر آپ سمجھتے ہیں حکومت ایک ہاتھ سے تالی بجائے گی تو ایسا ممکن نہیں،انتخابی اصلاحات میں حصہ نہ لے کر آپ اپنا اور جمہوریت کا نقصان کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی بندش کا مسئلہ ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے ہے،بجلی کی پیداوار زیادہ اور کھپت کم ہے، ہمارے پاس 10 ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کی باتیں درست ہیں، اس حوالے سے کئی وزیروں کے دل دھڑک رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…