جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا کوئی اسکول بند نہ کرنے کا اعلان

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔ اس وقت سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ این سی او سی کے تعلیم کے حوالے سے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس سال کسی بھی درجے میں بغیر امتحانات کسی کو

پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتاتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر ملک کے کچھ اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور یہاں پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقابلے مریضوں کی تعداد میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رکھیں جائیں گے البتہ ایس او پیز کے تحت صرف 50 فیصد ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے اور اگر کسی بھی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو اس اسکول یا کالج کو بند کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی تعلیمی ادارہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا تو نہ صرف اس کو بند کیا جائے گا بلکہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ صوبے میں امتحانات کے شیڈول کے حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ سندھ میں محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے فیصلے اور شیڈول کے مطابق تمام امتحانات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…