اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا۔اپنے بیان میں ملک ابرار حسین نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں،حکومت نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو
آسان ٹارگٹ سمجھا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے کو نہیں مانتے اب اساتذہ ملک و قوم کے لئے لانگ مارچ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی درجہ بندی میں پاکستان افریقی ممالک سے بھی نیچے آ گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو قرضہ دینے کے فیصلے پر بھی وزیر تعلیم نے یوٹرن لے لیا۔