جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا جس کے تحت ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا۔حکم نامے میں ارکان سندھ اسمبلی کو سگ گزیدگی مہم کی نگرانی اور

عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے آئی جی سندھ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کو بھی احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔کتوں کو پکڑنے کی مہم پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رکن اسمبلی رابستان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاہم اپوزیشن کے ارکان کے پاس فنڈز نہیں ہیں، یہ ذمے داری سندھ حکومت کی ہے، فیصلے کا اطلاق حکومتی ارکان اسمبلی پر ہونا چاہیے۔رابستان خان نے کہا کہ اس حکم کی عدم تعمیل پر حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لگتا ہے اس کے لیے مختص رقم اومنی گروپ کے پاس چلی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل نے بھی کہا کہ ہمارے پاس فنڈزنہیں کہ سگ گزیدگی کراسکیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…