لاہور (این این آئی) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی والدہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی والدہ گزشتہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھیں، ان کا نجی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری تھا۔